کورونا کے وار تھم نہ سکے

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد جان سے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اس وائرس سے5 افراد انتقال کر گئے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے19 ہزار312 ٹیسٹ کئے گئے،526 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ملک کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح لاہور میں9.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ پشاور میں6.55 فیصد،ملتان میں6.54 فیصد اور میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح5.33 فیصد رہی۔

Leave a Reply