پنجگور( ہم دوست نیوز) چتکان بازار میں دھماکا جس کے نتیجے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چتکان بازار کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تھا جب کہ دھماکے کی وجہ سے 3 گاڑیاں 2 موٹر سائیکل تباہ ہوگئیں اور قریبی دکانوں کے شٹر بھی اکھڑ گئے۔