کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

کوئٹہ( ہم دوست نیوز) ڈی جی سپورٹس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کا گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ۔گوادر میں کرکٹ اکیڈمی اور بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہم آہنگی۔
ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انتہائی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس دُرا بلوچ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی مینجمنٹ ٹیم نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ دورے میں گراؤنڈ کی تزئین و آرائش، تماشائیوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ اور گراؤنڈ میں لائٹس کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply