قلعہ عبداللہ میں افسوسناک واقعہ: نوجوان کی لاش برآمد

ہم دوست نیوز ( کوئٹہ ): قلعہ عبداللہ میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ پنکی اژدنیزئی میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش گذشتہ 3 گھنٹوں سے موقع پر پڑی ہے، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ لاش کے ساتھ کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی ہے۔
ضلع قلعہ عبداللہ اور ضلع چمن لیویز کا موقف ہے کہ جہاں لاش پڑی ہے وہ ہمارا ایریا نہیں ہے اور ہم اس کی انکوائری نہیں کر سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے لاش موقع سے فوری لے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply