ویکسین کارڈ کے بغیر مسافروں پر سفری پابندی کے احکامات جاری

ہم دوست نیوز ( کوئٹہ ): کوئٹہ میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ویکسین سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسافر ٹرانسپورٹ کے عملے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لوکل بس ٹوڈی کار اور مسافر کوچز کے ڈرائیورز اور اسٹاف ویکسین لگوائیں۔

اعلامیے میں مسافروں کو بغیر ویکسین کارڈ کے سفر نہ کرنے پر احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیکنگ کے دوران ڈرائیور اور اسٹاف کے پاس ویکسین کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ذرائیور یا مسافر پر کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply