نجی کلینک پر مسلح افراد کی فائرنگ

کوئٹہ(ہم دوست نیوز) مشرقی بائی پاس پر نجی کلینک میں مسلح افراد کی فائرنگ،1 شخص جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشرقی بائی پاس پر اسٹاپ کے قریب ایک نجی کلینک میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر میت ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں جاں بحقِ شخص کی شناخت ڈاکٹر امیر محمد کے نام سے ہوئی۔ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply