عثمان بزدار کی قدوس بزنجو سے ملاقات

کوئٹہ( ہم دوست نیوز)وزیراعلی پنجاب کی کوئٹہ آمد، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کوئٹہ آمد پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزراء نے ائیر پورٹ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ددرمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ جس میں بین الصوبائی روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی ترقی میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply