ہرنو میں جیپ ریلی، ملک بھر سے پروفیشنل ڈرائیوروں کی شرکت

ایبٹ آباد (ہم دوست نیوز) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہزارہ آٹو موٹو کمیونٹی کے اشتراک سے ہرنو ایبٹ آباد میں جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ،چار مختلف کٹیگری میں ہونے والے جیپ ریلی مقابلے میں ایبٹ آباد ،مظفر آباد ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ پاکستان جیپ کلب کے پروفیشنلز ڈرائیور نے حصہ لیا،جیپ ریلی سے ہفتہ کے روز صبح نو سے شام 4 بجے تک جاری رہی جس میں بڑی تعداد میں بھی شریک تھے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز،اور ایم پی اے مومنہ باسط نے خصوصی شرکت کی اور ٹریک پر جیپ ڈرائیورز کی مہارت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد بالخصوص خیبر پختون خوا میں اس طرح کے پلیٹ فارم سے جیپ ریلی امن امان کے قیام اور محفوظ پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مومنہ باسط کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبے میں امن و آمان کے قیام کے لئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں سے کھیل کے میدان دوبارہ آباد ہو چکے ہیں ،ایںٹ آباد جو کہ سیاحت کے اعتبار سے ایک منفرد مقام اور اہمیت رکھتا ہے یہاں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے جیپ ریلی نے نوجوانوں کو ایک بھرپور مواقع فراہم ہوئے ہیں۔انہوں نے جیپ ریلی میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ٹرافی ،اور خصوصی سرٹیفیکیٹ بھی دیئے ۔اور جی ڈی اے ہزارہ موٹو کمیونٹی کی جانب سے ایم پی اے مومنہ باسط اور ڈی آئی جی ہزارہ کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں۔

Leave a Reply