بلوچستان: مٹی کے طوفان اور بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر

کوئٹہ(ہم دوست نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کے طوفان سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ،طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے ،درخت اور سائن بورڈ اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔

کوئٹہ میں طوفانی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے، درخت، سائن بورڈ اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔بلوچستان میں طوفانی ہواؤں کے علاوہ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

Leave a Reply