لاہور سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ حادثے کا شکار

کوئٹہ (ہم دوست نیوز) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ بلوچستان میں حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے
کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے،حادثہ قلعہ سیف اللہ کے قریب خانوزئی کے قریب پیش آیا جب لاہور سے کوئٹہ جانیوالی سپر میختر کی کوچ سامنے سے آنیوالے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے سے کوچ میں سوار ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا۔

Leave a Reply