سیلاب زدہ علاقوں میں

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری

کراچی:(ہم دوست نیوز) سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثر ہونے والے صوبہ بلوچستان میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں، سیلاب متاثرین کو راشن، کھانا اور دیگر ضرورت کا سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن کیا جارہا ہے، بے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے بیلہ میں ٹینٹ ولیج قائم کیا گیا ہے۔

بلوچستان: سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، درجنوں مکانات منہدم

ترجمان کے مطابق ٹینٹ ولیج کا قیام پی ڈی ایم اے ، پاک بحریہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹینٹ ولیج کے ساتھ ساتھ مفت میڈیکل کیمپ بھی بنایا کیا گیا ہے جہاں پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور عملہ کے دیگر لوگ علاج اور ادویات فراہم کر رہے ہیں، ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں راشن، تیار کھانا اور ضروریات کا دیگر سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم ہے اور ان کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری” ایک تبصرہ

Leave a Reply