بلوچستان کے متعدد علاقوں

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں امدادی سامان نہ پہنچایا جاسکا

بلوچستان:(ہم دوست نیوز) بلوچستان میں سیلاب گزرے کئی روز ہوچکے ہیں لیکن اب تک متعدد علاقوں میں راشن، ادویات اور دیگر امدادی سامان نہ پہنچایا جاسکا۔

سیلاب کی وجہ سے مکانات تباہ ہونے سے متاثرین سخت پریشانی کا شکار ہیں جبکہ خوراک اور صاف پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں سے 50 ہزار آبادی والے شہر مچھ کا کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔کوئی متبادل راستہ نہ ہونے کے باعث مچھ کے شہریوں کو اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قلت کا سامنا ہے۔

بلوچستان: سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، درجنوں مکانات منہدم

نوشکی، پیشین ، توبہ اچکزئی، چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں بھی زیادہ تر متاثرین راشن اور دیگر امدادی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف ضلع لسبیلہ میں ریسکیو آپریشن کافی حد تک مکمل کرلیا گیا ہے، متاثرین کیلئے عارضی خیمہ بستی بھی قائم کی گئی ہے۔

4 تبصرے “بلوچستان کے متعدد علاقوں میں امدادی سامان نہ پہنچایا جاسکا

Leave a Reply