میرا بلوچستان ڈوب رہا

میرا بلوچستان ڈوب رہا ہے خدارا مدد کریں، ایوب کھوسہ کی اپیل

لسبیلہ:(ہم دوست نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ سب مل کر سیلاب زدہ بلوچستان کی عوام کی مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایوب کھوسہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں موجود ہیں اور وہاں پانی کے بے انتہا بہاؤ کی وجہ سے کوئٹہ اور کراچی کا زمینی راستہ بند ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کا پورے پاکستان سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ میں بےحد خراب صورت حال ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگی بہت مشکل میں ہے، میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ خدا کیلئے آگے بڑھیں، لوگوں کے واپس گھر بنانے اور مال مویشی لوٹانے میں مدد کریں۔

ایوب کھوسہ نے اپیل کی کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کھانا پینا پہنچائیں، آپ سیلاب زدگان کی زندگیاں آسان بنائیں، اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی آسان بنائے گا۔

Leave a Reply