اجاگر کرنے کیلئے میوزیم

کوئٹہ : قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے میوزیم قائم

بلوچستان : (ہم دوست نیوز) بلوچستان کی قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کوئٹہ میں مہر گڑھ میوزیم قائم کیا گیا ہے۔

بلوچستان کی قدیم طرز زندگی اور تہذیب و تمدن کو محفوظ بنانے کیلئے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مہر گڑھ عجائب گھر قائم کر دیا گیا ہے۔اس میوزیم میں 7ویں صدی سے لے کر 18 ویں صدی کے دوران بلوچستان کے تہذیب وتمدن کو تاریخی مقام مہرگڑھ سے دریافت کیا گیا ہے۔

اس عمارت میں قدیم نوادرات،بندوقیں اور قرآن مجید کے قدیم اور نایاب نسخے رکھے گئے ہیں۔جب کہ عجائب گھر میں نصب کی جانے والی تصاویر بھی قدیم بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرتی ہیں۔

یوکرین میں دنیا کا پہلا این ایف ٹی جنگی میوزیم قائم

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے میوزیم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میوزیم کی تعمیر کا مقصد بلوچستان کی ہزاروں سال پرانی تاریخ کو محفوظ بنانا اور اجاگر کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس نے میوزیم کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کیلئے خامیوں کی نشاندہی بھی کی اور ان کو دور کرنے کی ہدایات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگرعلاقوں میں بھی جلد عجائب گھر قائم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply