ضلع چترال

ضلع چترال

ضلع چترال

ضلع چترال صوبہ خیبرپختونخوا پاکستان کا ایک ضلع ہے ۔ یہ کوہ ہندوکش کے پہاڑوں میں واقع ہے ۔ یہاں سب سے زیادہ چترالی زبان بولی جاتی ہے ۔ شدید برف باری اور موسمی شدت کے باعث اس علاقے کا پاکستان کے دیگر علاقوں سے پانچ ماہ تک رابطہ منقطع رہتا ہے ۔ رقبے کے لحاظ سے یہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا سب سے بڑا ضلع ہے ۔

یہ علاقہ اپنی قدیم تہذیب اور تاریخی ورثے کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ چترال میں اس وقت 17 زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ اس کا کل رقبہ 14850 مربع کلومیٹر ہے ۔

سیاحت کے لحاظ سے چترال دنیا بھر میں اپنی پہچان آپ رکھتا ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں لوگ ہر سال چترال سیاحت کے لئے آتے ہیں ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق چترال کی آبادی 447,362 افراد پر مشتمل ہے ۔ چترال کی آبادی کا انحصار زیادہ تر زراعت پر ہے ۔

چترال کے چند نمایاں شعراء درج ذیل ہیں ۔

بابا ایوب
عنایت اللہ فیضی
ذاکر محمد زخمی
محمد چنگیز خان طریقی
مولا نگاہ
رحمت عزیز چترالی
عزیز الرحمن بیغش
اقبال حیات
اقبال الدین سحر
فضل الرحمٰن شاہد
امین الرحمن چغتائی
گل نواز خاکی
محمد عرفان

یہ بھی پڑھیں
ضلع چارسدہ

ضلع چترال کی 24 یونین کونسلز ہیں ۔ جبکہ اس کی 2 تحصیلیں ہیں ۔ جو درج ذیل ہیں ۔

تحصیل چترال
تحصل مستوج

تحصیل چترال :
تحصیل چترال ضلع چترال کی ایک تحصیل ہے ۔ اس کا سب سے اہم ، مرکزی شہر اور دارالحکومت چترال ہے ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 278,122 افراد پر مشتمل ہے ۔

تحصیل مستوج :
تحصیل مستوج چترال کی ایک تحصیل ہے ۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 2359 میٹر ہے ۔ اس کا سب سے اہم ، مرکزی شہر اور دارالحکومت مستوج ہے ۔

ضلع چترال” ایک تبصرہ

Leave a Reply