خیبرپختونخوا میں مطالعہ قرآن

خیبرپختونخوا میں مطالعہ قران کریم لازمی قرار دیدیا گیا

پشاور : (ہم دوست نیوز ) صوبہ خیبر پختونخوا میں نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک مطالعہ قران مجید کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے ، اس کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک مطالعہ قران مجید لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ 2023ء میں میٹرک ،ایف اے اور ایف ایس سی کے سالانہ بورڈ کے امتحانات میں 75 نمبروں کا مطالعہ قرآن کریم کا پرچہ لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس کے بعد 2023ء کے سالانہ بورڈ امتحانات میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کل نمبر 1100 سے بڑھا کر 1225 کر دیئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے کسانوں کے لئے خوشخبری

جبکہ اقلیتوں کیلئے ایتھیکس (اخلاقیات) پر مبنی بھی لازمی مضمون تیار کرلیا گیا ہے، یہ اقلیتی برادری کے بچوں کیلئے نویں جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک لازمی مضمون تصور کیا جائے گا، مطالعہ قران مجید کا لازمی پرچے میں شامل ہونے کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

تمام تعلیمی بورڈز نے بھی 2023ء کے سالانہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 75 نمبروں کا قرآن مجید کا پرچہ امتحان میں شامل کرنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔

Leave a Reply