احمد علی بٹ نے والد کی برسی پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے اپنے والد ہارون رشید بٹ کی 11 ویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے والد کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی

انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے معاشرے میں عام طور پر مردوں کو جذباتی یا حساس ہونے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ مرد کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس کا فرض ہے کہ وہ اپنے جذبات کو چھپائے رکھے

اداکار نے لکھا کہ اپنے والد کی سیکھائی ہوئی باتوں کو اب وہ بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ اب وہ خود ایک باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

احمد علی نے اپنے والد کے بارے بات کرتے ہوئے لکھا کہ دوسری طرف آپ نے ہمیں اپنے پیاروں کے لئے حساس اور جذباتی ہونے کا طریقہ سکھایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہر وہ سبق جسے وہ آگے منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے والد نے انہیں دیا ہے۔

اداکار نے اپنے والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ پاپا، ہمیں ایسا آدمی بنانے کے لئے جو اپنے حقیقی جذبات کا اظہار کرسکے۔

احمد علی بٹ نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی اور اپنے مداحوں سے بھی ان کے لئے دعائے مغفرت کرنے کی اپیل کی

Leave a Reply