طلباء کیلئے اہم خبر

طلباء کیلئے اہم خبر، کالجوں میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

کراچی:(ہم دوست نیوز) سندھ میں سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے پی آرسی اور ڈومیسائل کی شرط عائد کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے پی آر سی اور ڈومیسائل کی شرط رکھ دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے طلبا رل گئے ہیں۔

داخلے کیلئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی شرائط کی وجہ سے طلبہ داخلوں سے محروم ہیں اور تاحال محکمہ تعلیم کی طرف سے اس صورتحال کا نوٹس نہیں لیا گیا۔

حکومت پاکستان کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

مکمل ریکارڈ اور آن لائن فارم محکمہ تعلیم کے پاس جمع ہونے والی غیر ضروری دستاویزات کالجوں میں طلب کی جارہی ہیں، طلبہ وطالبات کا کہنا ہے کہ مطلوبہ داخلہ میعار مکمل ہونے کے باوجود بھی داخلہ ملنا مشکل ہوچکا ہے۔

طالب علموں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن فارم جمع کرواتے پورا بائیو میٹرک محکمہ تعلیم کو فراہم کرچکے ہیں، وزیر اعلٰی سندھ
اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

Leave a Reply