زیادہ بارشیں ہوئیں

رواں برس 400 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں، وزیراعلیٰ سندھ

(ہم دوست نیوز):وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 60 فی صد خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی شدید ترین بارشیں ہوئی ہیں جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 400 گنا زیادہ ہیں۔

سندھ بھر میں 9 سے 13 اگست تک بارشوں کا امکان

مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں سے 177 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ صوبے کے30 اضلاع بارشوں کی لپیٹ میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ 60 فی صد خاندانوں کو 25 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدین کے ساتھ حیدرآباد کو بھی آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن پیر تک جاری کردیا جائے گا۔

انتخابات سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کا فیصلہ پہلے بھی الیکشن کمیشن نے کیا تھا اب بھی اسی نے کرنا ہے۔

Leave a Reply