لاکھوں روپے لوٹ لئے

کراچی : ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

کراچی : (ہم دوست نیوز) کراچی میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، شہر قائد میں ایسا ہی واقع ایک پولیس آفیسر کے ساتھ پیش آیا ہے ، جس میں ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی کو لوٹ لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کل ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے نکلوا کر نکلے ، جہاں ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور بینک سے تھوڑی ہی دور جا کر ان کو لوٹ لیا۔

کراچی میں نجی بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی کراچی میں ہیںکورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر لے جانیوالے 2 نوجوانوں نے لوٹنے کیلئے آنیوالے 2 ملزمان کو ان ہی کی پستول سے فائرنگ کر کے مار ڈالا تھا ۔ تاہم اس جھگڑے میں گرنے والی رقم کوئی اور شخص لے کر فرار ہو گیا ، جس کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔

Leave a Reply