لاہور: ( ہم دوست نیوز) لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 29 مارچ سے بارشوں کا نیا اسپیل پنجاب سمیت لاہور میں داخل ہو جائے گا جو 31 مارچ تک مسلسل جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کر دی ہے ، پنجاب کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔
لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلےعشرے کا اختتام بارشوں پر ہی ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں 4 دن تک باران رحمت برسنے کے بعد موسم کھل اٹھا ہے ، تاہم محکمہ موسمیات کے ث بدھ سے اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، بالائی سندھ اور کشمیر میں بھی بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔