لاہور : ( ہم دوست نیوز) لاہور اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے موسم کو خوش گوار کردیا ہے ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقےعلامہ اقبال ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ کے علاوہ گلشن راوی، اسلام پورہ ، گڑھی شاہو، اور ائیر پورٹ کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی ہے ۔
صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں مریدکے ، حافظ آباد اور خوشاب کے گردونواح میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے ، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختو نخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
جب کہ دوسری جانب کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اور خشک ترین رہے گا ۔