بلوچستان میں بارشوں سے

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، ڈیم ٹوٹ گیا،انٹرنیٹ سروسز معطل

(ہم دوست نیوز):بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے برساتی نالے بپھر گئے ہیں، جبکہ صوبے میں مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

بلوچستان کے ضلع قلات،آوران ، خضدار، تربت، لسبیلہ ، قلعہ سیف اللہ، چمن ، کوژک ٹاپ اور کوہلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ لورالائی کے نواح میں قائم ڈیم بھی ٹوٹ گیا۔

بہت خوش قسمت ہوں، اللّٰہ تعالیٰ نے حج کے لئے چُنا: ثنا خان

چمن میں بھی سیلابی ریلوں سے فائبر آپٹک کو شدید نقصان پہنچا اور بینکوں کا سرور بھی ڈاؤن ہوگیا۔ جس سے اے ٹی ایم سروسز بند ہوگئی ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہوگئی ہیں۔

لسبیلہ کے شہربیلہ میں بارشوں کی وجہ سے بڑا باغ بند میں شگاف پڑگیا، جس سے بیلہ کا اسماعیلانی گوٹھ سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ،جبکہ کپاس کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سالاری میں پھنسے37 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے اور کوژک ٹاپ پرکوئٹہ چمن شاہراہ
بھی آمدورفت کیلئے بحال کردی گئی ہے۔

دوسری طرف نیلم آزاد کشمیر، باغ، بھمبر، سوات اور مینگورہ سمیت کئی شہروں میں بھی بارشیں ہوئی ہیں۔

Leave a Reply