کراچی میں مزید بارش

کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

(ہم دوست نیوز): چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر قائد میں مزید موسلار دھار اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون سسٹم کی شدت تاحال برقرار ہے، سسٹم کا کچھ حصہ مشرقی سندھ اور راجستھان پر موجود ہے جبکہ سسٹم کا پھیلاؤ
بلوچستان اور وسطی سندھ تک آرہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج بھی کراچی سمیت مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ کراچی میں رات تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کل رات تک مون سون سسٹم کے زیر اثر سندھ کے متعدد مقامات پر بارش ہو گی۔

انھوں نے بتایا کہ سکھر، نواب شاہ، جیکب آباد ،لاڑکانہ اور دادو میں 20 اگست کی صبح تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان میں 21 اگست کی شام یا پھر رات تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply