موسم سرما کی پہلی بارش

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

لاہور: ( ہم دوست نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، لاہور، اوکاڑہ ، ساہیوال، جھنگ اور شورکوٹ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جب کہ کوئٹہ ، پشین ، زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برس پڑے ہیں ۔

پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ، ننکانہ ، جھنگ ، ساہیوال، اوکاڑہ، شورکوٹ، اٹک ، بورے والا، میاں چنوں ، شیخوپورہ، قصور اور سانگلہ ہل سمیت گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

ادھر بلوچستان کے مختلف مقامات زیارت ، پشین ، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں بھی بارش سے سردی میں شدت آ گئی ہے۔

پنجاب میں شدید دھند ، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

Leave a Reply