تھانہ جات کی انفارمل انسپکشن

بہاولپور( ہم دوست نیوز) ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کا دورہ بہاولپور
سرکل اور منچن آباد کے تھانہ جات کی انفارمل انسپکشن۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک اپنے ایک روزہ دورہ پر بہاولنگر پہنچے، آر پی او بہاولپور نے سرکل منچن آباد کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران سرکل منچن آباد کے تھانہ میکلوڈ گنج، گھمنڈ پور، منڈی صادق گنج اور منچن آباد کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ کے ریکارڈ، حوالات، تھانہ کی صفائی اور تھانہ کی بلڈنگ کوچیک کیا۔ انسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی اور ان کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا مینول اور آن لائن ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply