آوارہ کتوں کا حملہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق

بہاولپور( ہم دوست نیوز) بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 5 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بچہ گلی سے گزر رہا تھا کہ اس دوران آوارہ کتوں نے حملہ کردیا، بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جارہا تھا، اس دوران وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Leave a Reply