طیارے سے رن وے پر جانور ٹکرا گیا

بہاولپور( ہم دوست نیوز) بہاولپور ائیرپورٹ پرطیارے کےلینڈنگ گیئر سےجانور ٹکرا گیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں مسافر محفوظ ‏رہے۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق نجی چارٹر طیارہ کراچی سے بہاولپور پہنچا تھا کہ اس کے لینڈنگ گیئر سے گیدڑ ٹکرا گیا۔ طیارے نے مریض کو بہاولپور سے اسلام آباد منتقل کرنا تھا، ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود گیدڑ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔ طیارہ بحفاظت بہاولپور سے ٹیک آف کرکے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

Leave a Reply