دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

خانیوال( ہم دوست نیوز) تھانہ صدر کی حدود میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔ بے وفائی پر آشنا ریاض نے اپنی محبوبہ تسلیم بی بی کو بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ گولیوں کی زدہ میں آکر مقتولہ خاتون کا خاوند امتیاز شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے پہنچے پر آشنا ریاض نے خود کو گولی ماری کر خود کشی کر لی۔ریسکیو 1122 نے زخمی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کر دیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ملک اعجاز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Leave a Reply