اینٹی کرپشن کا سی ای او ہیلتھ آفس پر چھاپہ

خانیوال( ہم دوست نیوز) اینٹی کرپشن کا محکمہ ہیلتھ کے آفس میں چھاپہ۔ سی ای او آفس میں تعینات اہلکار سعید رشوت لیتا رنگے ہاتھوں گرفتار، اینٹی کرپشن نے ملزم سے نشان لگے نوٹ برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں اینٹی کرپشن کا محکمہ ہیلتھ کے آفس پر چھاپہ سی ای او آفس میں تعینات درجہ چہارم کا ملازم سعید سی او کے نام پر 30 ہزار رشوت لیتا پکڑا گیا، اینٹی کرپشن نے ملزم سے نشان لگے نوٹ برآمد کرلئے۔ درخواست دہندہ کے مطابق ریٹائرڈ منٹ کے لئے فائل پر دستخط کروانے کے لئے اسے بار بار دفتر کے چکر لگوائے جا رہے تھے اور سی او ہیلتھ نے مبینہ طور پر تیس ہزار رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس پر اینٹی کرپشن نے کاروائی کی اور سی او ہیلتھ کے فرنٹ مین ملزم سعید کو پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید کو بھی تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply