ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، خاتون جاں بحق

خانیوال(ہم دوست نیوز) ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت خاتون جاں بحق۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے رفعت ٹاون کی رہایشی خاتون ثریا بی بی کو غلط انجکشن لگایا جس اسکی موت ہوئی۔ سات بچوں کی ماں ثریا بی بی کی موت کی وجہ سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی۔ ثریا بی بی جسکو معمولی بخار تھا اور دوگھنٹے پہلے ہسپتال لایا گیا تھا۔معمولی بخار کی وجہ سے ہسپتال لیکر آئے تھے اور سٹاف نے ایک انجکشن لگایا اور پانچ منٹ کے اندر اسکی موت ہوگئی۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث مریضہ کا انتقال کر گئی مجرمانہ غفلت پر ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ثریا بی بی کی بیٹی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply