پرانی دشمنی پر فائرنگ،باپ بیٹا جاں بحقِ

خانیوال( ہم دوست نیوز) خانیوال کے نواحی علاقے سرائے سدھو کی بستی سرگانہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ گولیاں لگنے سے محمد رفیق اور اسکا بیٹا کلیم اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مقتول محمد رفیق کے دو اور بیٹے محمد علی اور ندیم شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈھول برادری اور سرگانہ برادری کے ان افراد میں ہونے والی یہ لڑائی پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جارہی ہے۔ اور اس لڑائی میں دو افراد کی ہلاکت کے ساتھ پانچ افراد زخمی بھی ہو گئے۔ ریسکو کے ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو کبیروالہ ہسپتال منتقل کیا جارہا یے۔

Leave a Reply