ڈاکو راج برقرار لوگ سخت پریشان

خانیوال( ہم دوست نیوز) ڈاکو راج برقرار پولیس کرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے قریب فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات۔ دو مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر فارمیسی مالک سے 80 ہزار لوٹ لیے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب خانیوال شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔ شہریوں کی جانب سے اعلٰی حکام سے جامع اور مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply