رحیم یار خان: ( ہم دوست ویب) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی ۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سٹی انجمن تاجران محمد اسلام نورانی کی قیادت میں رحیم یار خان کی تاجر برادری جس میں تمام مارکیٹوں کے صدر وجنرل سیکرٹری اور دکانداروں نے شرکت کی۔ بجلی بلوں میں اضافہ ٹیکسز اوور چارجنگ کے خلاف انجمن تاجران کا شہریوں کے ہمراہ سٹی پل پراحتجاج کیا، مظاہرین نے شاہی روڈ کو بلاک کر دیا شاہی روڈ سے سٹی پل تک ریلی نکالی گئی۔
تاجر برادری نے حکومت سے بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز رحیم یار خان کی تاجر برادری نے شہریوں اور سماجی شخصیات کے ہمراہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز اوور کے خلاف صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا بجلی بل ہاتھوں میں اٹھائے شہری سڑکوں پر نکل آئے احتجاج کے باعث روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک جام چھوٹے بڑے دوکانداروں شرکاء اور مظاہرین کی میپکو کے خلاف شدید نعرے بازی جاری کی گئی۔
شرکاء نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز اوور بلنگ اور چارجنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔