کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سابق ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ( ہم دوست نیوز ) کرونا ایس او پی پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سابق ایم این اے جمشید دستی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ چوک قریشی میں درج مقدمہ میں جمشید دستی، بھائی، بهتجيے اور ساتھیوں پر چوک قریشی میں کرونا ایس او پی پیز کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ سابق ایم این اے جمشید دستی نے چوک قریشی روڈ پر سینکڑوں كاركنوں کے ہمراہ ريلی نکال کر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جمشید دستی اور اس کے ساتھیوں پر 3 دن قبل بھی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔جبکہ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ اسے مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

Leave a Reply