مظفر گڑھ: شادی کی تقریب میں مجرا ، پولیس کا چھاپہ مارنے کا معاملہ، ٹینٹ مالک کی سنی گئی

مظفر گڑھ: شادی کی تقریب میں مجرا ، پولیس کا چھاپہ مارنے کا معاملہ، ٹینٹ مالک کی سنی گئی

مظفرگڑھ : (نمائندہ ہم دوست، عارف بلوچ) پولیس کو اطلاع ملی کہ محمود کوٹ میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کیلئے ڈانسر لڑکیاں منگوائی ہوئی ہیں اور وہ ڈیک پر فحش گانے چلاکر عریاں لباس میں ڈانس کررہی ہیں۔جس پر تھانہ محمود کوٹ پولیس نے چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ، جبکہ دلہا محمد عمران بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ محمود کوٹ پولیس نے پانچ لوگوں کو موقع پر گرفتار کر کے دلہا سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

دوسری جانب ٹینٹ مالک نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس نے چھاپہ کے دوران ٹینٹ اور صوفوں کو نقصان پہنچایا ہے ، اس کا ہزاروں مالیت کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

ٹینٹ مالک ڈی پی او سے ملاقات کرتے ہوئے

اس واقعہ کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) مظفرگڑھ نے نوٹس لیتے ہوئے ٹینٹ مالک کو اپنے دفتر بلایا ۔تفصیل سے اس کی بات سنی ۔اور ٹینٹ مالک کے نقصان کے ازالے کا حکم صادر فرمایا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیڈ تونسہ بیراج غیر قانونی ٹول پلازہ اب عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے لگا

Leave a Reply