بجلی چوروں کی شامت آگئی

راجن پور( ہم دوست نیوز) میپکو انتظامیہ اور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کے لیے راجن پور میں میپکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن اور موقع پر گرفتاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ آپریشن کا آغاز کوٹ مٹھن سے کیا گیا جبکہ کوٹلہ نصیر کے علاقوں میں بھی کاروائیوں کے دوران بجلی چوری کے خلاف 2 مقدمات درج کر دیے گئے۔ اس موقع پر ایکسیئن میپکو فیاض حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ بجلی چور ملک و قوم کے لیے نقصان کا سبب ہیں اور کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ موجودہ کاروائیوں کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ بجلی چوری کرنے والوں کے میٹر اور تاریں ضبط کر لی گئی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری پر موقع پر گرفتاری مہم کو مزید موثر اور تیز کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply