حکمران چند دنوں کے مہمان، جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا، شاہ محمود

ملتان (ہم دوست نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں،حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ 17 جولائی کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عمران خان بتانے آرہے ہیں، سازش کیسے ہوئی اور عدم اعتماد کون لے کر آیا۔ ہمارے مدمقابل سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہوچکیں، حکمرانو ں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کر دی۔ حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا، ایک سازش کے تحت مداخلت کر کے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا۔ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Leave a Reply