دو طلباء تنظیموں میں تصادم

بورے والا (ہم دوست نیوز) نواحی آبادی یعقوب آباد میں طلباء تنظیموں کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ۔

تفصیلات کے مطابق بورے والا میں طلباء تنظیموں کے مابین خونریزی تھم نہ سکی چیچہ وطنی روڈ پر یعقوب آباد میں دو متحارب طلباء تنظیموں کے نوجوانوں کے مابین کھلے عام فائرنگ کے تبادلہ، جس میں دونوں جانب سے چار نوجوان فائر لگنے سے زخمی ہوگئے فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور راہگیروں میں بھگڈر مچ گئی زخمی نوجوانوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا تین زخمیوں کا تعلق مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سے بتایا جاتا ہے واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران طلباء تنظیموں کے نام پر قائم مسلح جتھوں کے مابین خونریزی کے واقعات میں اب تک 6 گھروں کے چراغ گل ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن تاحال پولیس اس خونریزی کے خاتمہ کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھا سکی۔

Leave a Reply