لادی گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن، خصوصی تقریب منعقد

ڈیرہ غازی خان (ہم دوست نیوز) پولیس لائن میں لادی گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی. تقریب میں بطور مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل صاحبہ نے شر کت کی.
اس کے علاوہ مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور آر.پی.او ر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے بھی شرکت کی.

ھم دوست تفصیلا ت کے مطابق محترمہ زرتاج گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا. ان کا کہنا تھا کہ 10 مہینوں سے جاری لادی گینگ کے خلاف آپریشن کامیاب ہونے پر پولیس ٹیم و دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

اس موقع پر پولیس نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات تقسیم بھی کئے گئے.

Leave a Reply