پولیس اور عوام آمنے سامنے

صادق آباد(ہم دوست نیوز)بنگلہ منٹھار میں مبینہ پولیس گردی کیخلاف 4 چوک کے عوام سراپا احتجاج۔ مظاہرین نے منٹھار پل پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔ چولستان کو جانے والی ٹریفک معطل بھی ہوکر رہ گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے گذشتہ رات چک 182 پی میں گھر میں گھس کر مارپیٹ کی۔ پولیس اہلکار گھر کا سامان توڑ کر نقدی زیور ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مزاحمت کرنے والوں پر کار سرکار کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply