بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر خاوند کو قتل کردیا

بہاولنگر (ہم دوست نیوز)بیوی نے آشنا سے ملکر خاوند کو قتل کردیا، لاش چھت سے لٹکا کر ملزمان کی خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاوں بستی کھرلاں والی موضع صادق نگر میں افسوسناک واقعہ سامنے آگیا بیوی کی جانب سے آشنا اور اسکے ساتھیوں کی مدد سے خاوند کو گلا دبا کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے 22 سالہ محمد عاشق کو اسکی بیوی نازیہ نے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر قتل کیا ملزمان نے مقتول کی لاش کپڑے سے باندہ کر چھت کے گارڈر سے لٹکا کر قتل کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنادی تھانہ مدرسہ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں بیوی نازیہ آشنا بابر، آصف اور عرفان سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقتول عاشق کی ملزمہ نازیہ سے 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کے بابر سے ناجائز تعلقات تھے جس سے منع کرنے کی پاداش میں محمد عاشق عرف کاشف کو قتل کیا گیا۔

Leave a Reply