لاہور:(ہم دوست نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ‘پچھلے دو سالوں کی طرح اس سال بھی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں عید الاضحٰی کےموقع پر ہماری ٹیم کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے۔’
پچھلے دو سالوں کی طرح اس سال بھی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں عید الاضحٰی کےموقع پر ہماری ٹیم کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے۔
بلدیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، واساز اور ضلعی انتظامیہ بہترین کارکردگی، ٹیم ورک اور مستعدی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش کے مستحق ہیں۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) July 24, 2021
‘بلدیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز، واساز اور ضلعی انتظامیہ بہترین کارکردگی، ٹیم ورک اور مستعدی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش کے مستحق ہیں۔’
واضح رہے عید کے تینوں روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صفائی انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔