ٹک ٹاکر عائشہ

لاہور: ٹک ٹاکر عائشہ اکرام ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

لاہور: ٹک ٹاکر عائشہ اکرام ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

لاہور:(ہم دوست ویب ڈیسک) : مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم راوی پل کے قریب ٹریفک حادثےمیں زخمی ہو گئی۔عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بازار شاپنگ کے لیے جا رہی تھی کہ شاہدرہ راوی پل کے قریب ان کا برقعہ ہوا میں لہراتے ہوئے موٹر سائیکل کے پہیہ میں آگیا۔

لاہور کے مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق برقعہ کے موٹر سائیکل کے ویل میں آنے پر عائشہ اکرم گر گئیں جس سے ان کے چہرے بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔منہ کے بل گرنے سے عائشہ اکرم کے ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کی سکریننگ ہو گی ؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑا اعلان کردیا

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم حادثاتی طور پر گری ہیں ان کو کسی نے نہ گرایا ہے اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ہے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عائشہ اکرام نے اپنے ٹک ٹاک کے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے ۔

Leave a Reply