ہمارے 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کردی، فیاض چوہان

لاہور (ہم دوست نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض چوہان نے کہا کہ ہمارے 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض چوہان کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ہے، پنجاب میں 186 ممبران نے عمران خان کے وژن کے مطابق پیغام دیا ہے،واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان 185 ووٹ لے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، ان کے حریف ن لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے 175 ووٹ لیے جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی ہے

Leave a Reply