پولیس افسریاملازم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں شامل پایا گیا تو اس کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ڈی پی او خانیوال

خانیوال (ہم دوست)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کا پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایس پی دفاترکیساتھ تھانوں کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے تھانہ کہنہ خانیوال کے اچانک دورہ کے دوران تھانہ کی بلڈنگ‘مالخانہ‘ایس ایچ او اورمحرردفتر‘بیرکس ملازمین‘کمیونٹی روم‘حوالات‘اسلحہ کی منٹینس سمیت تمام متعلقہ امورکا تفصیلی جائزہ لیا۔انہو ں نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کا اندراج اورریکارڈ رجسٹرڈ چیک کیا۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ تھانوں کے سرپرائزوزٹ کا مقصد تھانوں میں سروس ڈلیوری کے معیار میں مزید بہتری لانا‘متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوردیگرپولیس افسران کی طرف سے عوام الناس کی شکایات اوران کے بروقت ازالہ اوررجرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔انہو ں نے مقدمات کی تفتیش میں میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ محکمانہ ساکھ کو خراب کرنے‘تفتیشی مراحل میں سستی اورغفلت کے مرتکب پولیس افسران اورملازمین کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہاکہ خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ڈی پی او نے کہاکہ منشیات فروشی کے مکروہ فعل میں ملوث عناصر کے خلا ف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ضرورت اس امر کی ہے خانیوال سے جرائم اورمنشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے صحافی برادری‘سول سوسائٹی اورشہری خانیوال پولیس کا ساتھ دیں تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ ہوسکے اگرکوئی کوئی پولیس افسریاملازم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں شامل پایا گیا تو اس کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

Leave a Reply