پنجاب میں بارشوں کا

پنجاب میں بارشوں کا نیا سسٹم پھر سے اثرانداز ہونے کیلئے تیار

(ہم دوست نیوز): محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور آج سے لے کر 16 اگست کے درمیان پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے 16 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوں گی جبکہ 18اگست تک ڈی جی خان کے نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ 15 اور 16 اگست کے دوران سیالکوٹ، راولپنڈی اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے، جبکہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے، اور کہا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیں۔

Leave a Reply