پنجاب کے مختلف شہروں

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج جاری ہے۔جس کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو لاہور سے لے کر ہرن مینار تک بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاؤہ لاہور اور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کردی ہے۔

فضا میں گرد ہے اسموگ نہیں۔۔۔وزیر ماحولیات پنجاب

دوسری طرف لاہور میں سموگ کا راج تاحال برقرار ہے، سموگ اور خشک سردی نے شہر بھر کی آب و ہوا کو آلودہ کر رکھا ہے۔

گلہ خراب، بخار اور زکام سمیت دیگر بیماریوں میں شہری مبتلا ہونے لگے ہیں، شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

Leave a Reply