مظفر آباد : ( ہم دوست نیوز ) توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد کو نئے قائد ایوان کے منتخب ہونے تک وزیر اعظم کے اختیارات مل گئے ہیں۔
نئے قائد ایوان کے انتخاب تک صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر وزیر کو وزیر اعظم کے اختیار دینے کے لئے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
بعدازاں چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کے دستخطوں سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے۔