آزاد کشمیر کابینہ کے اراکین کو قلمدان سونپ دیے گئے

ہم دوست نیوز ( مظفر آباد ): آزاد کشمیر میں حال ہی قائم ہونے والی حکومت کے بعد حکومتی کابینہ کی تشکیل دے کر ان کو محکموں کو قلمدان سونپ دیے گئے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اظہر صادق کو مواصلات، خواجہ فاروق کو محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور سردار میر اکبر کو محکمہ زراعت کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

سردار تنویر عباس سینئر وزیر، کو وزارت فزیکل پلاننگ، ہاوسنگ اور سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

چوہدری علی شان سونی کو محکمہ خوراک، چوہدری محمد رشید کو محکمہ ماحولیات اور عبدالماجد خان کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

Leave a Reply